صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا تحصیل علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلڈ متاثرہ علاقوں کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے آج مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم حفیظ، ایم پی اے رانا منان ساجد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور
امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
دورے کے دوران علی پور کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں میں 1 ماہ کے راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ آج 500 راشن بیگز متاثرین میں تقسیم کیے گئے جبکہ مزید 4500 بیگز این جی اوز کے تعاون سے فراہم کیے جائیں گے۔ 1 ماہ کے راشن بیگ میں آٹا، آئل، چینی، دالیں، چاول، کھجوریں، چائے اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
صحت کی امداد
مزید برآں متاثرہ خواتین میں 500 ہائی جین کٹس بھی تقسیم کی گئیں جن میں سینیٹری نیپکن، تولیے، صابن، کنگھی اور دیگر اشیائے ضرورت شامل تھیں۔
وزیر سوشل ویلفیئر کا بیان
سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے اور حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔