وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہاولپور پہنچ گئیں، بھلہ جھلان میں حفاظتی بند کا دورہ، فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کی بہاولپور آمد

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہاولپور پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ نے احمد پور شرقیہ کے علاقے اُچ شریف کے نواح میں بھلہ جھلان میں حفاظتی بند کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا اور سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: Saudi Arabia and Pakistan Poised for $2 Billion Investment Agreement

سیلاب متاثرین سے ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سسکیاں لے کر رونے والی خاتون کو گلے لگا کر دلاسہ دیا۔ وزیراعلیٰ نے فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ریسکیو آپریشن اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ ٹینٹ میں خواتین کے ساتھ بیٹھ گئیں، ننھی سی بچی کو گود میں اٹھا کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ سیلاب متاثرہ خاندان کے معصوم بچوں میں گھل مل گئیں، بچوں نے وزیراعلیٰ سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے خواتین اور بچوں کو تحائف پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا گم ہوجانے والا پرس معجزاتی طور پر واپس مل گیا

بریفنگ اور امدادی کاروائیاں

وزیراعلیٰ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی سی بہاولپور نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے بہاولپور کے 124 موضع، 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 1 لاکھ 17 ہزار آبادی کا محفوظ انخلاء کیا گیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے 26 فلڈ ریلیف کیمپ قائم گئے، 7849 افراد مقیم تھے۔

صحت اور حفاظتی اقدامات

سیلاب متاثرین کے لئے 26 کلینک آن ویل، موبائل ہیلتھ یونٹ اور 2 کلینک آن بوٹ مصروف کار رہے۔ 54 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 68 ہزار سے زائد مویشی محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے، ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔ مویشیوں کے لئے 7765 من چارہ، 48 ہزار کلو توڑی اور 10 کلو ونڈے کے 6260 بیگ مہیا کیے گئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...