وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا دورہ
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مملکت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امن کے لیے ریسرچ ناگزیر، یونیورسٹیاں دو قومی نظریہ کی پاسبان ہیں: ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیمینار کا اعلامیہ جاری، پاک فوج کو خراج تحسین
استقبال کی تقریب
کنگ خالد ایئر پورٹ، ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلیٰ سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کی ریاض آمد پر پورے شہر میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی پاسداری پر خاص فوکس کیا جا رہا ہے: چیئرمین ٹاسک فورس
سلامی کی تقریب
اس موقع پر وزیرِ اعظم کو 21 توپوں کی سلامی اور سعودی عرب کی افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی بیماری کیا ہے اور کیا اس کا علاج صرف امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں ہی ممکن ہے؟
شاہی ملاقات
بعد ازاں وزیرِ اعظم شاہی دیوان، قصر یمامہ سعودی ولی عہد عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے جائیں گے۔ قصر یمامہ میں وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کا باضابطہ استقبال ہوگا۔
دوطرفہ تعلقات پر بات چیت
دوطرفہ ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے باضابطہ پیش رفت متوقع ہے جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔








