سمہ سٹہ، چھوٹا، غیر معروف اور تھکا ماندہ ریلوے جنکشن ہے، اب تو شاید اسے کوئی جانتا بھی نہ ہو، تقسیمِ ہند سے قبل اس پر خوب رونق ہوتی تھی۔
سیالکوٹ کا تعارف
مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 251
سیالکوٹ گوجرانوالہ ڈویژن کا ایک ضلع ہے، اور یہاں ضلعی سطح کے دفاتر، عدالتیں، ہسپتال اور دوسرے دفاتر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا
صنعتی شہر
سیالکوٹ پاکستان کا ایک بہت بڑا صنعتی شہر ہے جو ساری دنیا میں اپنے خوبصورت کھیل کود کے معیاری سامان کی تیاری کے لیے پہچانا جاتا ہے، جس میں فٹ بال، والی بال، کرکٹ بیٹس اور بالز، ریکٹس اور ہاکی وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں گھریلو صنعتیں بھی عروج پر ہیں اور گھر گھر میں کھیل کود کا سامان بنانے کے کارخانے موجود ہیں جو اپنا تیار مال بڑے برآمد کنندگان کو بیچتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب : چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
بیرونِ ملک برآمدات
یہاں کا بنا ہوا کھیلوں کا سامان عالمی نوعیت کے مقابلوں مثلاً اولمپک، ورلڈ کپ یا ایشین کپ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ سیالکوٹ میں بہترین جراحی اور طبی آلات بھی بنتے ہیں جو دنیا بھر کے ممالک کو برآمد کیے جاتے ہیں اور پاکستان میں بھی تمام ہسپتالوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے ٹی وی سٹیشن پر حملہ کردیا
اقتصادی ترقی
سیالکوٹ کا شمار پاکستان کے امیر ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہاں کے صنعت کار اتنے متمول ہیں کہ انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ سے 15 کلومیٹر دور سمبڑیال میں ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی بنا لیا ہے جہاں سے یہ تیار مال براہ راست بیرون ملک بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب پسنجر فلائٹس بھی یہاں آتی جاتی ہیں۔ حال ہی میں سیالکوٹ کے تاجروں نے ایک بار پھر اپنے سرمائے سے ایک نجی ایئر لائن "ائیر سیال" کے نام سے شروع کی ہے جو پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک تک بھی جایا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری
شہری تقسیم
سیالکوٹ وزیرآباد کی مین لائن سے بھی بذریعہ سمبڑیال منسلک ہے۔ بنیادی طور پر شہر 2 حصوں میں تقسیم ہے: ایک جدید اور ایک قدیم۔ پرانا شہر تنگ گلیوں اور محلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے جب کہ جدید شہر میں سیالکوٹ چھاؤنی کے علاوہ کچھ دوسرے علاقے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کردیا جائے،لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
تعلیم اور ثقافت
سیالکوٹ میں ایک بہت بڑی اور خوبصورت سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی بھی ہے جہاں بہت ہی اعلیٰ درجے کی رہائشی سہولتیں موجود ہیں۔ سیالکوٹ کے ایک قدیم محلے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی جائے پیدائش ہے جہاں لوگ انھیں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لیے روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں آتے رہتے ہیں۔ سیالکوٹ میں مشہور بزرگ حضرت امام علی الحقؒ کا مزار بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کا بچہ چھت سے پھینک دیا
تعلیمی ادارے
سیالکوٹ تعلیمی میدان میں کافی آگے ہے جہاں اونچے درجے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں جن میں 4 یونیورسٹیاں شامل ہیں: سیالکوٹ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور خواتین کی ایک یونیورسٹی۔ لاہور سیالکوٹ لائن ابھی ختم نہیں ہوتی بلکہ سیالکوٹ سے لاہور بذریعہ وزیرآباد جنکشن بھی جایا جا سکتا ہے۔
پرانی دھرتی کی یادیں
سمہ سٹہ، بہاولنگر۔ دہلی براستہ بٹھنڈہ
سمہ سٹہ، کراچی اور لاہور لائن پر ایک چھوٹا، غیر معروف اور تھکا ماندہ ریلوے جنکشن ہے۔ اب تو شاید اسے کوئی جانتا بھی نہ ہو، تاہم تقسیمِ ہند سے قبل یہ ایک بہت ہی مصروف ریلوے جنکشن ہوا کرتا تھا۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








