بلوچستان: مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب، خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل

محمد حنیف نورزئی کی بازیابی

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بازیاب کرالیا گیا، ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، امارات مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس؛ اہم فیصلے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم

اغوا کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو 3 جون کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا اور کارروائی کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نور زئی کی بازیابی بدھ کی شب عمل میں آئی، انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کوششیں اور تعاون

ذرائع کے مطابق حنیف نورزئی کی بازیابی کو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس میں کمشنر مکران، ڈپٹی کمشنر کیچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

اضافی معلومات

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کیا تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا تھا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لے کر اغواکاروں کی تلاش شروع کر دی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...