پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید

حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحات کا ایجنڈا، 41 افسران کے پروموشن آرڈرز جاری
پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی معاہدہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا۔ سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے۔ یہ معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے ایک مثبت قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
پاکستان کی قوت اور اپنے دوست ممالک کا دفاع
قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے۔ پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی، جس نے یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے دوست ممالک کا بھی دفاع کر سکتا ہے۔
متوقع معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر آواز
پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر سب سے موثر اور مضبوط آواز پاکستان نے اٹھائی، جس سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔