وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری

لاہور کی سیشن کورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن،مزید 17خارجی ہلاک
تحریری حکم کی تفصیلات
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔ آئندہ سماعت پر باقی گواہوں کو جرح کیلئے پیش کیا جائے۔ فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ ہوا، نہ کوئی مذاکرات، نہ پیشکش ہوئی: سینیٹر عرفان صدیقی
شہباز شریف کا دعویٰ
شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے جھوٹے الزامات عائد کیے۔
عدالت سے درخواست
درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی کو زبان بند رکھنے کیلئے رشوت آفر نہیں کی، جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔