وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا فیصلہ، الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق
سعودی عرب میں قیام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرلیا ہے اور اب وہ برطانیہ کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اوپننگ پسندیدہ بیٹنگ پوزیشن ، نمبر تبدیل ہو تو مسئلہ ضرور ہوتا ہے، صاحبزادہ فرحان کی گفتگو
وداعی تقریب
ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے وزیراعظم کو ایئر پورٹ پر رخصت کیا جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔
برطانیہ اور امریکہ کا دورہ
وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے.