سفیر فیصل نیاز ترمذی کی وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی سے ملاقات

دبئی میں الوداعی ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی سے ابوظہبی میں الوداعی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا یوسف کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
تجارت اور اقتصادی تعاون کا جائزہ
ابوظہبی میں ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
شکریہ ادا کرنا
سفیر ترمذی نے اپنے دور میں گرمجوشی، مہمان نوازی اور مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔