منہاج ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ، علامہ غلام عربی کا خصوصی خطاب

بارسلونا میں محفل میلاد
بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) منہاج ویمن لیگ بارسلونا اور سسٹرز لیگ کے زیرِ اہتمام ایک خوبصورت اور عالی شان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے دلوں کو محبت مصطفی ﷺ سے منور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے عمران خان سے مذاکرات سے انکار کردیا ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
تلاوت اور نذرانے
محفل میں تلاوت قرآن مجید کے بعد انفرادی اور گروپ کی شکل میں بارگاہ مصطفی ﷺ میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے گئے۔ جنہیں حاضرین محفل نے بہت محبت سے سنا اور بچیوں نے ہاتھ میں میلاد مصطفی ﷺ کے جھنڈے لہرائے۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا: گھر کے سربراہ کے انتقال پر مالی امداد دی جائیگی، لائف انشورنس سکیم منظور
علامہ غلام عربی کا خطاب
علامہ غلام عربی نے خطاب فرمایا جس کا موضوع ادب بارگاہِ مصطفیٰ ﷺ اور آقا کریم ﷺ کی آمد کے بعد معاشرے میں عزت اور اہمیت تھا۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے خطاب میں نصیحت کی کہ بطور اُمتِ مصطفی ﷺ ہمیں اپنی نجی محافلوں کو غیبت اور چغلی سے پاک رکھنا چاہئے اور درود پاک سے معطر رکھنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ
پروگرام کے سٹالز
پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بکس، کیلیگرافی اور دیگر خوبصورت سٹالز سجائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک سٹال خصوصی طور پر آقا کریم ﷺ کی پسندیدہ کھانے کی اشیاء سے سجایا گیا تھا۔
اختتام اور دعا
پروگرام کے آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کے عمرے کے ٹکٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد دعا اور سلام سے محفل کا احتتام کیا گیا۔