حفیظ الرحمان چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کو دوبارہ چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کردیا۔