سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی نرخ میں اضافے کی درخواست دے دی
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی دشمنی، علاج کے لیے گئے معذور پاکستانی نوجوان کو بے دخل کر کے ماں کو روک لیا
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کے مطابق اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ باکسنگ چیلنج: پاکستان کی لاورا اکرم کو سیمی فائنل میں شکست
بجلی کی فراہم کردہ لاگت
ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت ساڑھے 7 روپے فی یونٹ رہی۔ اگست کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
نیپرا کی سماعت
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی اس درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔








