سب میرین کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، سیکرٹری آئی ٹی

اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کہنا ہے کہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی طرف سے “ انویسٹ ان شارجہ “ کے لئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کا اعلان
کیبلز کی کٹنے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے متعلق سوال پر سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کا کٹنا ہے۔ ایک یا دو نہیں، بلکہ 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت تنازعہ ہمارا مسئلہ نہیں، جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے، امریکی نائب صدر نے واضح کر دیا
متاثرہ کیبلز اور بحالی کا عمل
سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں۔ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روڈ پر منتقل کی ہے۔ کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
آئندہ کی کیبلز کی آمد
کمیٹی کو بتایا گیا کہ تین مزید کیبلز آئندہ 12 ماہ سے 18 ماہ میں آرہی ہیں، جو پاکستان کو یورپ سے منسلک کریں گی۔ تین کیبلز کو پاکستان لانے کیلئے معاہدے ہو چکے ہیں۔