جی ایچ کیو حملہ کیس؛ مسلسل غیرحاضر 18 ملزمان کو مفرور قرار

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضر 18 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا آج مزید سستا ہوگیا؛ قیمت میں مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ
پراسیکیوٹر کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔ ملزمان نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔ ملزمان کی حاضری معافی قانون کے مطابق نہیں ہو سکتی، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میگا کرپشن سکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، لگژری گاڑیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع۔
عدالت کا اقدام
عدالت نے مسلسل غیر حاضر 18 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے غیر حاضر 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ عدالت نے 18 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ملزمان کی فہرست
ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، کنوب شوزب، شیخ راشد شفیق، شکیل نیازی، رائے حسن نواز، مہرمحمد جاوید، محمد احمد چٹھہ اور دیگر شامل ہیں۔