پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علماء کونسل نے کل یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا
یوم تشکر و یوم دعا کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہونے پر پاکستان علماء کونسل نے کل (19 ستمبر) یوم تشکر و یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحرِ ہند میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے: صدر مملکت
معاہدے کی اہمیت
تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا نعمان حاشر اور دیگر قائدین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی سٹریٹیجک معاہدے پر یوم تشکر و یوم دعا منایا جائے گا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دونوں ملکوں کی قیادت کی سوچ و فکر کے نتیجے میں اس معاہدے کو تکمیل تک پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
اعتراف و شکرگزاری
آج پاکستان کو اللہ تبارک و تعالیٰ کے فضل و احسان سے مسلمانوں کے مقدسات کی حفاظت کی جو ذمہ داری ملی ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا اور اس کی ذمہ داری کو سر انجام دینے کیلئے دعا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔ ارض حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت تمام پاکستانیوں کیلئے فخر کا سبب ہے۔ یہ وہ مقدس ترین زمین ہے جس پر ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش ہوئی اور ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد اور روضہ اطہر اور بیت اللہ شریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کی صورت میں مسلح افواج کو ایندھن فراہمی کے لئے پاکستانی ریفائنریوں نے تیاری کر لی
حکومتی قیادت کی شکرگزاری
پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل جنرل سید حافظ عاصم منیر کی کامیاب عسکری مہارت اور پیشہ ورانہ بصیرت کی وجہ سے پاکستان کو یہ مقام حاصل ہوا ہے، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
علماء کی اپیل
علماء و مشائخ، آئمہ و خطباء جمعۃ المبارک کو یوم تشکر و یوم دعا منانے کی اپیل کی گئی ہے۔








