اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں عوامی مسائل کا علم ہونا چاہیے، جج سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق سماعت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ عوامی مسائل کیا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم، صرف 21 سالہ لڑکی سینیٹر منتخب
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر زمین بوس، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ’دہشتگردی کی پراپیگنڈہ مہم‘ چلائی ہی تھی کہ دوسری جانب سچ سامنے آ گیا
وکیل کا مؤقف
ٹیکس پیئر کے وکیل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا طریقہ کار کیا ہے۔
وکیل ٹیکس پیئر نے مؤقف اپنایا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکس کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام ہے۔ اگر میں پالیسی میکر ہوں تو میں ماہرین سے پوچھوں گا کہ کیا عوام کو اس کا فائدہ ہے یا نقصان۔
یہ بھی پڑھیں: معزولی کے بعد بشارالاسد نے پہلا بیان جاری کردیا، فرار کی کہانی سنادی
جسٹس حسن اظہر رضوی کے ریمارکس
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے عوامی مسائل کیا ہیں۔ کیا آج تک کسی پارلیمنٹرین نے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز دی ہیں؟ جس کمیٹی کی آپ بات کر رہے ہیں، اس میں بحث بھی ہوتی ہے یا جو بل آئے اسے پاس کر دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھلی کچہریوں میں 1243 شکایات موصول، نو گو ایریاز ختم کر دیں گے، کوئی آفیسر بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو کیا سلوک کیا جائے گا؟ سی ای اولیسکو نے بتا دیا
قومی اسمبلی کی بحث کا فقدان
خالد جاوید نے مؤقف اپنایا کہ قومی اسمبلی میں آج تک کسی ٹیکس ایکسپرٹ کو بلا کر ٹیکس کے بعد نفع نقصان پر بحث نہیں ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ سپر ٹیکس کے حامی ہیں، قومی اسمبلی میں ایسی بحث نہیں ہو سکتی جو ایک کمیٹی میں ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کا آج پھر جوڑ پڑے گا
ایف بی آر کی جانب سے جواب
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ یہی سوال ہم نے ایف بی آر کے وکلاء سے بھی پوچھا تھا، ایف بی آر کے وکلاء نے جواب دیا تھا کہ مختلف چیمبرز آف کامرس سے ماہرین کو بلایا جاتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ مختلف کمیٹیاں ہیں، لیکن کمیٹیوں کے کیا نتائج ہوتے ہیں، یہ آج تک نہیں بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: چین اور ویتنام کے تعلقات پر صدر شی جن پنگ کی خصوصی کہانی
ماہرین کی رائے کی اہمیت
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اصول تو یہ ہے کہ ٹیکس نافذ کرنے سے پہلے ماہرین کی رائے ہونی چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ یہ بات بھی سامنے ہونی چاہیے کہ اگر 10 فیصد ٹیکس لگ رہا ہے تو کتنے لوگ متاثر ہوں گے۔
سماعت کا آگے کا شیڈول
سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔