لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لازوال دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلیے لیسکو ہیڈ کوارٹرز میں بھی پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تک کون فیورٹ ہے ، کیا منصور علی شاہ کے آنے سے حکومت گھر چلی جائے گی ۔۔؟ منیب فاروق کھل کر بول پڑے
معاہدوں کی اہمیت
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی معاہدے اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو ملک بھر میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو سعودی عرب میں دیا گیا تاریخی پروٹوکول اور پرتپاک استقبال اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے حقیقی اور مخلص شراکت دار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد ہمارا حق، جب نمبر پورے ہوں گے تو تحریک بھی لائیں گے : گورنر کے پی کے
لیسکو کی جانب سے پیغام
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ سعودی عرب نے اس یکجہتی کو مزید مضبوط کیا ہے۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان حالیہ معاہدے خطے کے امن، دفاع اور معیشت کے لیے اہم سنگ میل ہے، لیسکو سعودی عرب کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
ہیڈکوارٹرز کی رونق
اس موقع پر لیسکو ہیڈکوارٹرز لاہور کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے پرچم لہرا کر دونوں ممالک کی یکجہتی اور بھائی چارے کی علامت کو اجاگر کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب حقیقی معنوں میں بھائی ہیں اور یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔