وزیر تعلیم پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلبا کی رجسٹریشن اور فیس معافی کی تجویز وزیراعظم کو بھیجوا دی

پنجاب حکومت کی جانب سے طلباء کے لیے فیس میں ریلیف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلباء کے لیے فیسوں میں ریلیف کے فیصلے پر غور شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے جوان کا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف
وزیر تعلیم کا پیغام
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں کے پبلک تعلیمی اداروں کے طلباء کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کی جائے۔ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔ متاثرہ طلباء کو تعلیم جاری رکھنے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔
نجی تعلیمی اداروں کا کردار
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباء کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھائیں۔ ملک کو درپیش موجودہ چیلنج سے نکلنے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب نے مل کر سیلاب متاثرین کے لیے مشکل کی گھڑی میں امید بننا ہے۔