بھارت کو شکست دینے کے بعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے، حنیف عباسی
			وفاقی وزیر ریلوے کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ بھارت کو شکست دینے کےبعد آج عرب ممالک میں پاکستان کو وہی عزت حاصل ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا کی جانب سے 3 بھارتی طیاروں کو گرائے جانے کی تصدیق؟ اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی
وزیر ریلوے کا خطاب
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دنیا میں طاقتور وہ ہے جو بڑے ملک کو شکست دے۔ ہمیں پہلے مسکین کہا جاتا تھا لیکن آج عرب ممالک میں وزیراعظم پاکستان کو وہی عزت دی جاتی ہے جو بڑے ممالک کو دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک ہزار 500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہو گئی
پاکستان کی عزت کا راز
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اربوں ڈالر والے صرف اس لیے عزت دیتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔ میجر عدنان کی فیملی سے ہمارا پرانا رشتہ ہے اور ان کے حوصلے پر پوری قوم کو فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کے والد انتقال کرگئے
دشمن کی سازشیں
حنیف عباسی نے کہا کہ دشمن چھپ کر وار کر رہا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے سہولت کار وہ افغان ہیں جنہیں چوالیس برس تک گلے سے لگائے رکھا۔ آج بھی شہداء کو دہشتگردوں کے برابر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کا حکم
لوکل ترقیات پر روشنی
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے راولپنڈی میں صفائی، صحت، ٹرانسپورٹ، تعلیم اور کھیلوں کے بہترین نظام فراہم کیے۔ کامیابیاں ہمیشہ محنت سے ملتی ہیں۔
پاکستان کی مستقبل کی روشنی
انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے لیکن پاکستان ہمیشہ قائم و دائم اور روشن رہے گا۔
				







