عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے؟این سی سی آئی اے کو دوسری بارناکامی کا سامنا

جیل میں تحقیقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون ہینڈل کرتا ہے، اس حوالے سے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوان بہن بھائی پُراسرار بیماری میں مبتلا، بیٹھے بٹھائے ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں، بوڑھی ماں بے بسی کی تصویر بن گئی
این سی سی آئی اے کی ٹیم کا دورہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے حوالے سے تحقیقات کے لیے این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے این سی سی آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔
سوال و جواب کا سیشن
جیل ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کے لیے جیل میں موجود رہی جبکہ دو دن قبل بھی این سی سی آئی اے ٹیم نے بانی پی تی آئی سے ابتدائی پوچھ گچھ کی تھی۔این سی سی آئی اے کی تین رکنی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے تھے تاہم بانی پی ٹی آئی نے آج بھی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔