شکارپور میں چوری کی گیس سے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا کر غیر قانونی بجلی فروخت کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار

شکار پور میں گیس چوری کا انکشاف
شکار پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو سکون آور ادویات دے کر شوہر نے 80 اجنبی افراد سے زیادتی کرادی، دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
گرفتاری کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے چھاپے کے دوران 2 ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کس کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے۔ بچوں کی آمد کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری
تحقیقات اور گیس کی ذخیرہ اندوزی
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں بھی ذخیرہ کر رکھا تھا تاکہ رات کے وقت گیس پروفائلنگ کے دوران بھی جنریٹر کو گیس کی سپلائی جاری رکھی جا سکے۔ کارروائی میں معلوم ہوا کہ مجموعی کنیکٹڈ لوڈ 188 کیوبک فٹ فی گھنٹہ تھا۔
قانونی کارروائی
حکام کے مطابق، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ان سے واجب الادا گیس چوری کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔