اسلام آباد میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 7 ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق
خاتون کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے کا واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹاؤن میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 7 ماہ کی حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیے
مقتولہ کی معلومات
پولیس کے مطابق مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ بہن مہوش کی شادی 2017 میں فیضان اقبال سے ہوئی تھی، جس پر ساس اور شوہر تشدد کرتے تھے۔ سسرال والوں نے پہلے بھی مہوش کو بچے چھین کر گھر سے نکال دیا تھا، بچوں کی عمریں 7 سال، 5 سال اور ڈیڑھ سال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نو برڈ زون میں آپریشن تیز،ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری، ڈیڈ لائن مقرر
واقعے کی تفصیلات
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وقوعے والے دن کال کر کے کہا گیا کہ مہوش کو کرنٹ لگ گیا ہے، اسپتال لے کر جا رہے ہیں، تھوڑی دیر بعد اطلاع دی گئی کہ بہن جاں بحق ہو چکی ہے۔
پوسٹمارٹم کی رپورٹ
مزید کہا گیا کہ بہن کی میت آبائی علاقے مانسہرہ لے کر گئے، مہوش کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کے ثبوت ملتے ہیں، بہن کے شوہر اور ساس پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ تھانہ کھنہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.








