سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بس
سری لنکا کے کھلاڑی کے والد کا انتقال
کولمبو/ دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے دوران سری لنکا اور افغانستان کے میچ میں سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تقریر سے نئی راہیں ایک نئی تڑپ
میچ کا سنسنی خیز لمحہ
لنکا سرا ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران 22 سالہ دونتھ ویلالاگے کو ایک اوور میں لگاتار پانچ چھکے لگے۔ انہیں افغانستان کے محمد نبی نے پانچ چھکے لگائے، یوں ان کا یہ اوور 32 رنز کا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ایک خودپسند شخص ہے جو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کے لئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے: سلیمان شاہ راشدی
خاندانی المیہ
ویب سائٹ کے مطابق دونتھ کے والد کولمبو میں یہ میچ دیکھ رہے تھے۔ بیٹے کو لگاتار پانچ چھکے لگنے کی وجہ سے وہ سخت تناؤ میں نظر آئے۔ اسی دوران انہیں سینے میں شدید تکلیف ہوئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’مل کر کہو، بلند آواز۔۔۔ پاک سر زمین شاد باد‘‘ جاری کر دیا
افسردگی کا ماحول
دونتھ کو یہ خبر میچ کے دوران باؤنڈری سے باہر لا کر سنائی گئی جس سے پورے سٹیڈیم کا ماحول افسردہ ہوگیا۔ انہیں والد کی موت کی خبر کی اطلاع دینے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
میچ کا نتیجہ
واضح رہے کہ سری لنکا نے اس میچ میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ لنکن ٹیم نے 170 رنز کا ہدف آٹھ گیندیں پہلے ہی چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔








