سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بس
سری لنکا کے کھلاڑی کے والد کا انتقال
کولمبو/ دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے دوران سری لنکا اور افغانستان کے میچ میں سری لنکن کھلاڑی کے والد مبینہ طور پر ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
میچ کا سنسنی خیز لمحہ
لنکا سرا ویب سائٹ کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران 22 سالہ دونتھ ویلالاگے کو ایک اوور میں لگاتار پانچ چھکے لگے۔ انہیں افغانستان کے محمد نبی نے پانچ چھکے لگائے، یوں ان کا یہ اوور 32 رنز کا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خطرناک عمارتیں درد سر بن گئیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ایک بار پھرانتہائی وارننگ جاری کر دی
خاندانی المیہ
ویب سائٹ کے مطابق دونتھ کے والد کولمبو میں یہ میچ دیکھ رہے تھے۔ بیٹے کو لگاتار پانچ چھکے لگنے کی وجہ سے وہ سخت تناؤ میں نظر آئے۔ اسی دوران انہیں سینے میں شدید تکلیف ہوئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کا ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن، قوم متحد ہو کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے : مقررین
افسردگی کا ماحول
دونتھ کو یہ خبر میچ کے دوران باؤنڈری سے باہر لا کر سنائی گئی جس سے پورے سٹیڈیم کا ماحول افسردہ ہوگیا۔ انہیں والد کی موت کی خبر کی اطلاع دینے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
میچ کا نتیجہ
واضح رہے کہ سری لنکا نے اس میچ میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ لنکن ٹیم نے 170 رنز کا ہدف آٹھ گیندیں پہلے ہی چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔








