امریکا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
امریکا کا غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی خاتون ڈاکٹر جنرل ہسپتال لاہور سے گرفتار
چھٹی بار ویٹو
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قراردادکو ویٹو کیا جبکہ یو این سلامتی کونسل میں 14 ارکان نے قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
ویٹو کا مواد
امریکا کی جانب سے ویٹو کی گئی قرار داد میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فلسطینی علاقے میں امدادی سامان کی فراہمی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد؛ سمندری گورنمنٹ وویمن کالج کی دوسری منزل سے طالبہ گر کر جاں بحق
قرارداد کی پیشکش
یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے پیش کی تھی جس میں پاکستان بھی شامل تھا۔
عالمی مایوسی
امریکی ویٹو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور عالمی سطح پر جنگ بندی کے لیے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکا کے اس اقدام پر کئی ممالک نے مایوسی کا اظہار کیا ہے.








