پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے
پاکستان کی اقوام متحدہ میں کارروائی
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاتے ہوئے افغانستان کی سرزمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال یوسفزئی کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا معاملہ، بلال غوری نے مریم ریاض وٹو کو وضاحت پر نئے امتحان میں ڈال دیا
پاکستان کی سلامتی کا خطرہ
عرب نیوز کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ افغانستان میں 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان نے افغان طالبان کو سرحد پار حملوں کو فعال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور بھارتی 38سالہ اداکارہ کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے چل بسیں
دہشت گرد کیمپوں کی تفصیلات
عرب نیوز نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کیمپ پاکستان میں سکیورٹی اداروں اور نہتے و معصوم شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، پاکستان کے پاس دہشت گرد گروہوں کی مشترکہ تربیتی مشقوں، ان کے درمیان باہمی تعاون، غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت اور منظم دہشت گردانہ حملوں کے ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن نے ٹنڈوالہ یار سے حیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا
اس معاملے پر پاکستانی مندوب کا بیان
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ دہشت گرد کیمپ سرحد پار سے دراندازی اور حملوں کے لیے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں، افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بدستور سب سے بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش ٹیم کے پاکستانی نژاد سپنرز: “رضوان نے کہا لڑکے کو اردو آتی ہے، تو ہم پشتو میں بات کریں”
دہشت گرد تنظیموں کا ذکر
عاصم افتخار نے کہا کہ داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغان پناہ گاہوں سے کام کر رہی ہیں، پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر 1267 پابندیوں کی کمیٹی کو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو نامزد کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز، دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔
سلامتی کونسل سے امیدیں
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل افغانستان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تیزی سے کارروائی کرے گی، طالبان حکام کو انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں واپسی سے متعلق خاموشی توڑ دی
پاکستان کا عزم
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں نہیں، ٹی ٹی پی تقریباً 6,000 جنگجوؤں کے ساتھ افغان سرزمین پر سب سے بڑا دہشت گرد گروپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن ‘ایئر پنجاب’ کی منظوری دیدی
دراندازی کی کوششوں کا ناکام ہونا
عاصم افتخار احمد نے کونسل کو بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کی دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے، یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے۔
امن کی حمایت
پاکستان کے مندوب نے سلامتی کونسل میں یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا کے بہترین مفاد میں ایک پرامن، خوشحال افغانستان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔








