بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری

سابق سیکرٹری خارجہ کی وارننگ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا علی الصبح اسرائیل پر 5 واں بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ
بھارتی انتخابات اور پاکستان دشمنی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
بھارتی دہشت گردی کے ثبوت
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
دفاعی تجزیہ کار کی رائے
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔
پاکستان کو بھارت سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے بھارت اکتوبر میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے ارتکاب کا منصوبہ بنائے بیٹھا ہے ، سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کی وارننگ pic.twitter.com/bVdAfGekWE
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 18, 2025