صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر ’’میرین ون‘‘ کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ

صدر ٹرمپ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر ’’میرین ون‘‘ کی برطانیہ میں ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے کیلیے جامع منصوبہ پیش
ہائیڈرولک مسئلے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ
برطانوی میڈیا کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں ’’ہائیڈرولک مسئلہ‘‘ پیدا ہونے کے باعث لینڈنگ کی گئی تھی۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ہیلی کاپٹر کو لٹن ایئرپورٹ پر اتارا گیا تھا۔
صدر ٹرمپ کی روانگی میں تاخیر
حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو معاون ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ منتقل کیا گیا، ہیلی کاپٹر میں خرابی کی وجہ سے ٹرمپ کی واشنگٹن روانگی میں 20 منٹ تاخیر ہوئی۔