تحریک انصاف کا پاکستان، سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا خیرمقدم
پاکستان تحریک انصاف کا خیرمقدم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پاک سعودی عرب مشترکہ دفاعی معاہدہ کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا ہوگا؟
اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اب زمین پر قبضے کا مقدمہ برسوں نہیں چلے گا، 90 دن میں کیس کا فیصلہ ہوگا۔
پی ٹی آئی کا عزم
ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری کیلئے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کا تصور مسلم دنیا کو متحد کرنے والے ملک کے طورپر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
سعودی عرب کی حمایت
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے سعودی عرب کی حمایت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم معاہدے کی مزید تفصیلات پاکستان کے لوگوں سے اشتراک کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سزا یافتہ کو احتجاج سے رہا کروایا جاتا ہے؟ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا استفسار
وزیراعظم کی ملاقات
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی حالیہ سعودی عرب کے دوران محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی بڑھانے اور امن کے حصول کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
تاریخی شراکت داری
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری ہے۔ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ معاہدہ کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع اور تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا.








