بیلا حدید کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ ہسپتال سے تصاویر شیئر کردیں

بیلا حدید کی صحت کی حالت
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے ہسپتال سے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں نئے سال کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
لائم بیماری کی تشخیص
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بیلا حدید طویل عرصے سے لائم بیماری (Lyme Disease) میں مبتلا ہیں اور وہ اس بیماری کے علاج کے سلسلے میں ہسپتال میں کئی مرتبہ زیر علاج رہ چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل
پوسٹ کی گئی تصاویر
حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں بیلا کبھی سر پر پٹی، ہاتھ میں آئی وی ڈرپ، اور کبھی برف کا پیک ماتھے پر رکھے دکھائی دیں۔
دیگر تصاویر میں وہ ہسپتال کے کمرے میں آرام کرتے ہوئے اور اہلِ خانہ کے ساتھ تاش کھیلتے اور پیزا کھاتے دکھائی دیں۔ جبکہ ایک اور تصویر میں وہ کافی کا کپ ہاتھ میں لیے لفٹ میں بیٹھی نظر آئیں۔
مداحوں کا ردعمل
بیلا نے کیپشن میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا: ’سوری میں اکثر غائب ہو جاتی ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر بیلا حدید کی یہ تصاویر وائرل ہو گئیں جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بیلا حدید کی پوسٹ پر ان کی بہن جی جی حدید نے کمنٹ میں لکھا: ’آئی لَو یو! تم جلد بہتر ہو جاؤ، جیسا کہ تمہارا حق ہے۔‘