کراچی میں میوزک ٹیچرز نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا

کراچی میں میوزک ٹیچرز کا احتجاج

کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں میوزک ٹیچرز نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا رد عمل سامنے آگیا

احتجاج کی وجوہات

تفصیلات کے مطابق میوزک ٹیچرز کو ڈھائی سال سے جوائننگ لیٹرز نہیں مل سکے ہیں، جس پر اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے۔ تھاپ، ہارمونیم کی آواز، اِک تارا کا ساز لے کر تقرری کے منتظر میوزک ٹیچرز سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے باہر انوکھا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین نے کئی راگ لگائے، اور حکام کو اپنے مطالبات بتائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کے سست ہونے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی

مظاہرین کی قیادت

کامران چانڈیو اور بادشاہ بزدار کی قیادت میں 319 امیدواروں نے کے پی سی پر دھرنا دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے مظاہرین کو سندھ اسمبلی کی طرف جانے سے روکا، اور اسمبلی کی طرف مارچ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس دوران دھکم پیل میں پولیس نے ساز بھی توڑ دیے۔ میوزک ٹیچرز کی تنظیم کے صدر کامران علی نے کہا کہ ہمیں آفر لیٹر ملا ہے، لیکن ڈھائی سال سے جوائننگ لیٹر کا انتظار کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران میوزک ٹیچرز نے سندھ کا صوفیانہ کلام بھی پیش کیا۔

مستقبل کے لائحہ عمل

میوزک ٹیچرز نے اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید دلائی گئی لیکن عمل درآمد نہیں ہوا۔ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...