اگلے ماہ نوازشریف سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سرگودھا میں دل کے مریضوں کو اب فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کا پیپر کیسے لیک ہوا؟ ایف آئی اے رپورٹ سامنے آگئی
الیکٹرک بس منصوبے کا آغاز
سرگودھا میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ترقی بڑے شہروں سے شروع ہو کر وہیں ختم ہو جاتی تھی۔ پاکستان میں روایت ہے کہ بڑے پروجیکٹ کو بڑے شہر سے شروع کیا جاتا ہے، اب چھوٹے شہروں سے ترقی شروع ہو کر پورے پاکستان میں پھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں پہلے سرکاری یا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم نہیں تھا، یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ مسافر بسوں کی چھتوں پر بیٹھے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے: عمران خان
بہتر ٹرانسپورٹ خدمات
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین مسافر بسوں میں بہت تنگ ہوتی ہیں، سرگودھا کے عوام ٹوٹی پھوٹی ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے پر مجبور تھے۔ سرگودھا کیلئے آج ماڈرن، باعزت اور سکون والی سواری کا تحفہ لائی ہوں۔ ای بسوں میں خواتین کیلئے الگ حصہ مختص اور سکیورٹی کیمرے نصب ہیں۔ ای بسوں میں خصوصی افراد، خواتین، بزرگ اور طلبا کیلئے سفر مفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کے عملے کا رکن ایک مسافر کے ساتھ ایسا کام کرتے ہوئے پکڑا گیا کہ گرفتار کرلیا گیا
بسوں کے کرایے میں تبدیلی
کل میانوالی کے لوگوں نے الیکٹرک بسوں کے تحفے پر جشن منایا۔ بھیرہ سے سرگودھا تک ٹوٹی پھوٹی بسوں کا کرایہ 200 روپے تھا، اب بھیرہ سے سرگودھا تک کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ دھواں نہ ہونے کے باعث الیکٹرک بسیں ماحول کیلئے بہت بہترین ہیں۔
صحت کی سہولیات میں اضافہ
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرگودھا میں دل کے مریضوں کو اب فیصل آباد یا لاہور نہیں جانا پڑے گا، اگلے ماہ نوازشریف سے درخواست کریں گے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں۔








