وزیراعظم پاکستان کی عزت افزائی

اللہ کی قسمت اور وزیر اعظم کا دورہ

اللہ تعالیٰ جس کو چاہتا بے حساب عزت سے نوازتا ہے۔ اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ جو چاہتا کرتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ملازم کا خاتون ساتھی کو چومنا، امارات میں مہنگا ثابت ہوا

شاہی استقبال اور فضائی سلامی

سعودی ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کے سعودی ائیر اسپیس میں داخل ہوتے ہی شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہوائی جہاز کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F5 لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا۔ وزیراعظم نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی پیش کی اور کاک پٹ میں جا کر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعد رفیق نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کی

خوشی کا ماحول اور پاکستانی پرچم

ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا شایان شان استقبال کیا۔ ریاض کی سڑکوں پر جشن کا سماں تھا، ہر طرف پاکستانی پرچم کی لہراتی موجودگی دونوں ممالک کی برادرانہ تعلقات کا مُنہ بولتا ثبوت تھی۔ پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں عالمی سطح پر عزت کمارہا ہے!

یہ بھی پڑھیں: خاتون سیاستدان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

دفاعی معاہدہ اور اسٹریٹجکں تعلقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر مصدق ملک موجود تھے۔ وزیرِ اعظم ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کےلیے قصر یمامہ پہنچے، جہاں انہیں سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

معاہدے کی اہمیت

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 'اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے' (SMDA) پر دستخط کیے۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنوں کا اعلان کر دیا

آگے کا سفر

سعودی عرب سے وزیر اعظم آج برطانیہ روانہ ہوں گے اور پھر برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد امریکہ جائیں گے۔ امریکہ کے دورے کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی قوی امکان ہے۔

نوٹ

یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

Categories: بلاگ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...