ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم ہوا کرتا تھا جسے الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتارا گیا، شہبازشریف کا جہاز سعودی فضا میں داخل ہوا تو سلامی دی گئی، جنگی جہازوں کی سلامی ہمارے ملک، ہمارے پاکستان کی عزت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں آج سے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب
سرگودھا میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں حرم کے اندر حکومتی نمائندوں کی تذلیل کی کوشش کی گئی تھی، شہبازشریف کو سعودی دھرتی پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی۔ حرمین شریفین کی پاسبانی کا شرف پاکستان کو ملا ہے، کبھی دیکھی اتنی بڑی سفارتی کامیابی؟ شہباز شریف کی انتھک محنت کو سلام۔
یہ بھی پڑھیں: حقائق پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا: عظمیٰ بخاری
دوستی اور ہمدردی کا رشتہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دوستی اور ہمدردی کا رشتہ لازوال رشتے میں بدل دیا ہے۔ موجودہ حکمران اس مٹی سے پیار کرنے والے لوگ ہیں، سبز پاسپورٹ کی عزت نوازشہباز دور میں ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، نجم ولی خان کے سوال پر گروک کا مثبت تجزیہ
سابق حکومت کی نااہلی
ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں روز بری خبریں سنتے کو ملتی تھیں، پچھلے 4 سے 5 سال ہم پر نالائق اور نااہل حکمران مسلط کئے گئے۔ نوازشریف کو ہٹا کر نااہل حکمران اور اس کی ٹیم کو مسلط کیا گیا، روز سنتے تھے مہنگائی بڑھ گئی، پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہے۔ نوازشریف کا دور واپس آیا، خوشخبریوں کا سلسلہ دوبارہ چل پڑا ہے، آج خبر آتی ہے سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیئے، آج دنیا کے ادارے کہہ رہے ہیں پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی۔
پاکستان کی عالمی حیثیت
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان بھارت سے جنگ جیتا، پاکستان نے بھارت کو ایسی دھول چٹائی کہ بہت دیر تک اسے یاد آتا رہے گا۔