1 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
تازہ ترین خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مقدمات میں 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیسز کی سماعت کی اور غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست
وارنٹ گرفتاری کا اجرا
عدالت نے خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاریاں جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں جاری کیے جبکہ ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار افسران کو گرفتار کرلیا
مزید ملزمان کے وارنٹ
عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، علاوہ ازیں عدالت نے دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی۔
اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزمان
عبدالرزاق اور صفدر کے خلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے، دونوں ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، یہ دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے。








