جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کارروائی کا بائیکاٹ

راولپنڈی کی خبریں
عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے، تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیشی کی، مگر کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے۔ سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کو 2 بار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔