سیشن کورٹ لاہور کا جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا کا حکم
سزا کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا کا حکم سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،وکیل فیصل چودھری
ملزم کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملزم ڈاکٹر عبدالرحمان کو 14 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس پر فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ڈاکٹر عبدالرحمان نے لڑکی کو ورغلایا، زیادتی کی اور شادی کا جھانسہ دیا۔ ملزم کیخلاف 12 گواہ عدالت میں پیش ہوئے، اور ملزم پر میڈیکل پر جرم ثابت ہوا۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو 14 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔








