پولیس کا کچے میں آپریشن، موٹر وے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب

پولیس کا کامیاب آپریشن
صادق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرکے موٹروے سے اغوا ہونے والے 11 مغوی بازیاب کرا لئے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات میں پاکستان سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے مدد مانگی گئی تو یہاں سے پاک امریکہ تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا،، صحافی عمر اظہر کا تجزیہ
مغویوں کی بازیابی کی تفصیلات
روزنامہ دنیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے پنجاب اور سندھ کے کچے میں مغویوں کی بازیابی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کیا، 11 مغویوں کو چند روز قبل موٹر وے سے اغوا کیا گیاتھا، ڈاکوؤں نے مغویوں کو زنجیروں سے باندھ رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ اخلاص و محبت کے رشتے کا گلا گھونٹ دیا جائے، اْسے خط کا جواب نہ دیا جائے، ہم اندھیرے میں ہی رہیں
بازیاب ہونے والوں کی شناخت
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والوں میں عمران، عمر، عبدالحمید، علی حسن، شوکت، قمر، عنایت اللہ، منیر، علی اور راحیل شامل ہیں، ڈاکوؤں نے چند روز قبل مغویوں کو یرغمال بنا کر ساتھی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
جرائم کی سرکوبی کا عزم
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ کچے کے جرائم پیشہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔