اقوام متحدہ تصادم کی بجائے سفارتکاری کا انتخاب کرے: ایرانی وزیر خارجہ کھل کر بول پڑے
ایران کے وزیر خارجہ کی بات چیت
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سلامتی کونسل میں ایران پر اسنیپ بیک پابندیوں کے میکنیزم کو متحرک کرنے کے حوالے سے کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں قسط کی عدم ادائیگی پر دکاندار نے ماں بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
سفارتکاری کا انتخاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارتکاری کا انتخاب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسئلہ ہو جاتا: وزیر پیٹرولیم
نیوکلیئر معاہدے پر تبصرہ
ایرانی میڈیا کے مطابق، وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے نیوکلیئر معاہدے پر پہنچنے کے لیے 2015ء میں جوہری معاہدے میں شامل 3 فریقوں کو مناسب اور قابل عمل منصوبہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم
مایوسی کا اظہار
عباس عراقچی نے سلامتی کونسل میں ایران پر اسنیپ بیک پابندیوں کے میکنیزم کو متحرک کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ تصادم کے بجائے سفارتکاری کا انتخاب کرے۔
مذاکرات کا حال
ایرانی وزیرِ خارجہ نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں ہم نے قابل عمل منصوبے رکھے جبکہ دوسری جانب سے بہانے تراشے گئے۔








