بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری کی توشہ خانہ کیس میں گواہی مسترد کردی

توشہ خانہ کیس میں گواہی کی مستردگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ کی توشہ خانہ کیس سے متعلق گواہی مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے اندر اتنی گہرائی تک رسائی کیسے حاصل کی؟
گواہان کی اہلیت پر سوالات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس میں سارے گواہان بےبنیاد اور بوگس ہیں، دباؤ میں عمران خان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور: بھارت کی مانگ میں راکھ بھر گیا، مودی تنہا ہو چکے، تقریر نوحہ تھی، سینٹر عرفان صدیقی
بےبنیاد کیسز کا الزامات
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو سمیت سارے بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز آدمی نے بزنس کلاس میں بیٹھے بڑی کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو پر پیشاب کردیا
چیف جسٹس کو خط کی درخواست
ان کا کہنا تھا چیف جسٹس کو جب خط لکھا جاتا ہے تو وہ اسے پٹیشن بنا کر سنتے ہیں، ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی شنوائی کرکے ریلیف دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، گرینڈ آپریشن شروع، کالام تا مینگورہ بلاامتیاز کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر
گواہان کے بیانات کی تفصیلات
یاد رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ ٹو کیس میں دو اہم گواہان کے بیانات سامنے آئے تھے جن میں دونوں نے بطور وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بلغاریہ سے ملنے والے سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کیا تھا۔
گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی میاں منظور احمد خان وٹو کی رہائش گاہ آمد، خیریت دریافت کی
جیولری سیٹ کی قیمت کا اعتراف
پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم کے گندم کے کھلیان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
دباؤ کا انکشاف
صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022 کو کابینہ ڈویژن کے سیکشن افسر نے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نے دھمکی دی اگر ویلیو کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
دوسری جانب عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو گزشتہ روز ایک خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، میرے سیل کو پنجرہ بنا دیا گیا ہے۔
عمران خان نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔