عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟ جانیے۔

سونے کی قیمت میں عالمی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا
پاکستان میں سونے کی قیمت کی تبدیلی
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 32 ہزار 218 روپے ہو گیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ کا جائزہ
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستہ ہونے پر قیمت 3657 ڈالر ہو گئی۔