پنجاب حکومت کا ایکشن، آٹے کی قیمت میں کمی آ گئی

پنجاب حکومت کا اقدام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کے ایکشن کی بدولت آٹے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
آٹے کی قیمت میں تبدیلی
تفصیل کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے کارروائیوں کے بعد بالآخر نجی کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا بھی سستا ہوگیا۔ 5 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ عوام کو 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 720 روپے میں ملے گا۔ حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلو 1808 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔