خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا امتیازی سلوک، پشاور ہائی کورٹ نے آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی
پشاور ہائیکورٹ میں درخواست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان ساری مہذب دنیا کے لئے چیلنج ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
سماعت کی تفصیلات
درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں، ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں صدارتی انتخابات منگل کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟
پولیس کے رویے پر تنقید
پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے۔
حفاظت کی ناکامی
خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے میں بھی ناکام ہوئی ہے۔








