خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا امتیازی سلوک، پشاور ہائی کورٹ نے آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب کر لی
پشاور ہائیکورٹ میں درخواست
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بھائی کی تدفین کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا کا پیغام
سماعت کی تفصیلات
درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں، ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: ہانگ کانگ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا
پولیس کے رویے پر تنقید
پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے۔
حفاظت کی ناکامی
خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے میں بھی ناکام ہوئی ہے۔








