جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جعلی ڈگری کیس کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی ڈگری کیس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فون کال نے بھارت کے مندر میں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار
درخواست کی تفصیلات
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو معطل کیا جائے، جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
آرٹیکل 10-اے کی خلاف ورزی
سپریم کورٹ میں درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آرٹیکل 10-اے کے تحت حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
اپیل کی حیثیت
سپریم کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل کو 23409 نمبر الاٹ کر دیا گیا۔