جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

جعلی ڈگری کیس کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی ڈگری کیس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی کے پچیس سال پورے ہونے پر دوستوں کے نام پر کھجور کے پودے لگا دیئے۔
درخواست کی تفصیلات
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو معطل کیا جائے، جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا
آرٹیکل 10-اے کی خلاف ورزی
سپریم کورٹ میں درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آرٹیکل 10-اے کے تحت حاصل حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔
اپیل کی حیثیت
سپریم کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل کو 23409 نمبر الاٹ کر دیا گیا۔