پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، کئی ماہ لگے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا بیان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پاگیا، اس میں کئی ماہ لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا.
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات
پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں ہونے والے کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ بلا ضابطہ طور پر ہمیشہ سے موجود تھا۔ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، وہ بھی اس معاہدے سے خوش ہیں۔
سعودی حمایت کی اہمیت
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت بڑی اہم تھی۔ ہر مسلمان تو ویسے بھی حرمین شریفین پر قربان ہونے کیلئے تیار ہوتا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایک رات میں نہیں ہو گیا، اس پر کئی مہینے لگے۔ باقی کئی ممالک کی بھی خواہش ہے کہ اس کا حصہ بنیں لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے، اسحاق ڈار @MIshaqDar50pic.twitter.com/0FfxHYqgkq
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) September 19, 2025