پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں: بیرسٹر امجد ملک
راچڈیل میں خوش آمدید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) راچڈیل کے تاریخی ٹاؤن ہال میں پاکستان سے آئے ہوئے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک اور سینئر صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
استقبالیہ تقریب
استقبالیہ تقریب میں سابق میئر راچڈیل کونسلر شکیل احمد، مسلم لیگ (ن) برطانیہ ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود، محمد عابد سمیت کمیونٹی رہنماؤں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے میں اسے یکطرفہ معطل کرنے کی کوئی شق نہیں، صدر ورلڈ بینک
بلدیاتی تقریب
میئر راچڈیل کونسلر جینیٹ ایمسلے نے اپنے دفتر (میئر پارلر) میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں مقامی صحافیوں، کاروباری شخصیات اور کمیونٹی نمائندگان نے بھی شرکت کی، جن میں ریٹائرڈ بریگیڈر ارشد ملک، بلال رزاق، خواجہ کامران، چوہدری عارف پندھیر، مرزا ہارون، خالد چوہدری، نعیم ملک اور دیگر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان نے اپنا ”مین آف میچ کا ایوارڈ” صائم کو دیدیا
تاریخی بریفنگ
سابق میئر شکیل احمد نے مہمانوں کو تاریخی ٹاؤن ہال کی تاریخ پر بریفنگ دی۔ دورے کے دوران مہمانوں اور میزبانوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
تعلقات کی مضبوطی
اس موقع پر سہیل وڑائچ اور بیرسٹر امجد ملک نے میئر راچڈیل اور مقامی کمیونٹی کے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
راچڈیل کا تعلق
یاد رہے کہ راچڈیل ٹاؤن پاکستان کے شہر ساہیوال کا جڑواں شہر ہے۔








