ڈیزل، ایل پی جی، انڈے، چاول، بیف، دال مونگ اور آلو سمیت 18 اشیا ضروریہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی

مہنگائی کی شرح میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی تحقیق میں بچوں کے میٹرس کا اتنا خطرناک نقصان سامنے آگیا کہ والدین کبھی اپنے بچوں کو ان کے قریب بھی نہ جانے دیں
اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلی
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.79 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ فی کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 1.42 روپے اور ایک درجن انڈوں کی قیمت 2.89 روپے بڑھی۔ چاول، بیف، دال مونگ اور آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا
سستی ہونے والی اشیاء
دوسری طرف فی کلو ٹماٹر 52.36 روپے سستا اور چکن 58.27 روپے سستا ہوا۔ گندم کے آٹے کا 20 کلو تھیلا 53.82 روپے سستا ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی 32 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ کیلے، لہسن، پیاز، چنے اور دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
مستحکم قیمتیں
تازہ دودھ اور دہی سمیت 19 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔