اس دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب راتوں رات ایٹمی طاقت بن گیا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر بھارتی اداکار کا تبصرہ

کمال راشد خان کا تبصرہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عقلمندی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
محمد بن سلمان کی حکمت عملی
کمال راشد خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہایت ہی عقلمند حکمران ہیں۔ جب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قطر پر حملہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی ردعمل نہیں دیا تو سعودی ولی عہد نے فوراً سمجھ لیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل پر بالکل اعتماد نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: 41واں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ اختتام پذیر، پروقار تقریب میں فاتحین کا اعلان ہوگیا
دفاعی معاہدے کا اثر
کمال راشد خان نے کہا کہ چونکہ اسرائیل ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی وقت سعودی عرب پر حملہ کر سکتا ہے، اس لیے محمد بن سلمان نے خاموشی سے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، جو خود ایک ایٹمی طاقت ہے، تاکہ سعودی عرب کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہاسٹل سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی, ویڈیو وائرل
سعودی عرب کی نئی طاقت
ان کا کہنا تھا کہ اس دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب 'راتوں رات ایٹمی طاقت' بن گیا ہے۔ اب یہ بات 100 فیصد یقینی ہے کہ نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا اب سعودی عرب پر حملہ کر سکتا ہے۔
پاکستان پر اعتماد
کمال راشد خان نے کہا کہ محمد بن سلمان نے نہ امریکا پر، نہ چین، روس یا حتیٰ کہ نیٹو کے رکن ترکیے پر بھروسہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے پاکستان پر اعتماد کیا، جو نہ صرف ایٹمی ہتھیار رکھتا ہے بلکہ اس کے پاس اپنا تیار کردہ جدید JF7 جنگی جہاز بھی ہے جو کسی بھی ملک پر بمباری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Saudi Prince #MohammedBinSalman has proved again that he is a very very clever ruler. When @netanyahu attacked #Qatar and @realDonaldTrump didn’t say anything, then #Salman understood that he can’t trust America and @Israel. While Israel is a nuclear power, which can attack… pic.twitter.com/viq2PerCHd
— KRK (@kamaalrkhan) September 18, 2025